arifkarim
معطل
عید کے اس بابرکت موقع پر سعد نستعلیق فانٹ کے نسخہ3 کا اجراء کیا جاتا ہے۔ پرانے نسخہ کی نسبت اسمیں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں:
کافی مغز ماری اور تجربات کے بعدبالآخر اسکا حل بھی مل گیا ہے:
یہ مسئلہ دو وجوہات کی بناء پر تھا:
مزید کرنے کے کام:
- بعض احباب کو کمپیوٹر اسکرین پر لاطینی حروف پڑھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ہم نے اسد کے مشورہ کے مطابق آزاد مصدر Open Sans فانٹ کے گلفس شامل کر دئے ہیں۔ یوں صارفین اب پرنٹ میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اس فانٹ کا عام استعمال با آسانی کر سکتے ہیں:
کافی مغز ماری اور تجربات کے بعدبالآخر اسکا حل بھی مل گیا ہے:
یہ مسئلہ دو وجوہات کی بناء پر تھا:
- اول تو نفیس نستعلیق/سعد نستعلیق فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اول دن ہی سے درست نہیں تھی۔ اسکو ٹھیک کرنے کی خاطر ہمیں پورا فانٹ از سر نو ڈیزائن کرنا پڑا۔البتہ اسکا مستقل فائدہ یہ ہوا کہ اب فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہو گئی ہے۔
- دوم یہ سافٹوئیر اپنے زیر استعمال فانٹ کو سیدھا ونڈوز کی ڈائریکٹری سے اٹھاتا ہے۔بیشک یہ فانٹ ونڈوز کے سسٹم میں انسٹال ہو یا نہ ہو۔ اسلئے اگر اس نسخہ کو انسٹال کرنے کے باوجود لاطینی متن نظر نہ آئے تو اپنے فانٹ کی ڈائریکٹری میں سے سعد نستعلیق کے پچھلے تمام نسخے حذف کر دیں اور پھر یہ نیا والا انسٹال کرلیں۔ آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مزید کرنے کے کام:
- فانٹ کے ترسیموں کو بہتر کرنا
- اعراب والے ترسیمے شامل کرنا
- اس فانٹ کی بنیاد پر مزید نئے اردو فانٹس کا اجراء
مدیر کی آخری تدوین: